کوئٹہ، مسلح شخص کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق


کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر مسلح شخص کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق واقعہ شیرجان اسٹاپ کے قریب اسٹریٹ نمبر 9 میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح شخص نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا فائرنگ سے ڈاکٹر امیر دین مری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاش کو ضرروی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

منظور شہید تھانہ کے ایس ایچ او ہدایت اللہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے پہلے مقتول ڈاکٹر کے والد بشیر احمد مری کو بھی قتل کیا گیا تھا، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ کلینک میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے