پی ٹی آئی کے سونامی نے عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبو دیا ہے ، میر چنگیز جمالی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ذیلی تنظیموں کو فعال اور منظم کرکے ہی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن پارٹی کی فعالیت اور بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھرگھر پہنچانے میں اپنا بھر پور کرداراداکریں گے اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریاں ابھی سے ہی شروع کردیں،پی ٹی آئی کے سونامی نے عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبو دیا ہے اور عوام نااہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کوپیپلز لائرفورم اور اقلیتی ونگ کے عہدیداروں کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔س میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی،صوبائی رہنما سردار عمران بنگلزئی،پیپلز لائر فورم بلوچستان کے رہنماؤں ایڈوکیٹ خالد عباسی، ایڈوکیٹ ملک ممتاز محفوظ،ایڈوکیٹ سید ظہور آغا، ایڈوکیٹ کبیر بڑیچ، ایڈوکیٹ بہرام ترین،ایڈوکیٹ عبدالحمید کاکڑ، ایڈوکیٹ اصغر علی عمرانی،ایڈوکیٹ ظہیر سومرو، ایڈوکیٹ عصمت اللہ اچکزئی، ایڈوکیٹ الیاس کھوسہ، ایڈوکیٹ صاحب داد میروانی، ایڈوکیٹ عبدالنافع کاکڑ،ایڈوکیٹ ظفر ملازئی،ایڈوکیٹ شاہ،ایڈوکیٹ اسد ابڑو،ایڈوکیٹ ارباب منور،اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج، جنرل سیکرٹری چیترومل ماترے،اکرم گل،عقیل والسن،جوزف ایم پال ودیگر نے شرکت کیاجلاسوں میں پیپلز لائر فورم کے تنظیمی اموراور اقلیتی ونگ کی تنظیم سازی اور تنظیمی سرگرمیوں پر بات چیت پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پیپلز لائر فورم کے ممبر شپ اور انتخابات کے لئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،تین رکنی کمیٹی میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، ایڈوکیٹ خالد عباسی اور ایڈوکیٹ ملک ممتاز محفوظ شامل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اورعوام کے حقوق کے حصو ل کیلئے شروع دن سے جدوجہد کرتی آرہی ہے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو،شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوسمیت سینکڑوں جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی میں اسکی ذیلی تنظیمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ذیلی تنظیموں کے کارکن اور عہدیدار پارٹی کی فعالیت میں اپنا بھر پور کردارادا کریں اور پارٹی کے منشور کو گھرگھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا ہے اورپی ٹی آئی کے سونامی نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سیلاب میں ڈبو دیا ہے مہنگائی اوربے روزگاری کے باعث عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں اورعوام نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نا اہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلاکردم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اوراسکی ذیلی تنظیموں کو صوبے میں فعال اور منظم بنایا جائے گاپارٹی کارکن آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے