مہنگائی آسمان کو چھو گئی،غریب عوام مسائل سے دوچار ہیں، غریب عوام اور مزدور ہی اس ملک کے مالک ہیں، خان زمان،بشیر احمد، قاسم خان،عارف نچاری،عابد بٹ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)وفاقی حکومت نے ملک کے غریب عوام اور محنت کش طبقہ پر پٹرول بم گراکر ظلم کی انتہا کردی مہنگائی بیروز گاری اور عدم مساوات سے تنگ غریب شہری پہلے مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے تھے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف اور عالمی اداروں کے دباؤ میں آکر ملک کے سوئے ہوئے عوام اور مزدور طبقہ پر رات کی تاریکی میں پٹرول بم گرادیا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی نور الدین بگٹی عبدالمعروف آزادمحمد عمر جتک دین محمد محمد حسنی عابد بٹ ملک وحید کاسی سیف اللہ ترین ظفر خان رند عارف خان نچاری فضل محمد عبداللہ مینگل حبیب اللہ لانگو حاجی غلام دستگیر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک سمیت بلوچستان بھر کے غریب عوام مزدوروں و ملازمین کی مشکلات میں اضافے پیش نظر کیا انہوں نے کہا کہ درجہ چہار م ملازمین ومزدوروں سمیت اب تو افسران بھی موجودہ مہنگائی خوردنی اشیاء آٹے دالوں چینی گھی سبزیوں اوردیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء کی آسمان سے چھوتی قیمتوں سے شدید پریشان ہیں سرکاری ملازمین اور مزدوروں کا ماہانہ بجٹ اپنی جگہ روزانہ کا گزارہ مشکل ہوچکا ہے مزدور رہنماؤں نے موجودہ نا اہل حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ملک چلانا انکے بس کی بات نہیں رہی یہ ملک محنت کش طبقے غریب عوام کا ہے یہاں عالمی اداروں کے کہنے پر پالیسیاں مسلط کرنے والوں کو مزید ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی حکومتوں نے اگر مہنگائی بیروز گاری پر کنٹرول نہ کیا تو ملک میں ایک بہت بڑی تحریک جنم لے سکتی ہے کیوں اب ملک کے غریب عوام اور محنت کش طبقے کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اب انقلاب ہی واحد راستہ ہے کو ملک کو بحرانوں کی دلدل او رمسائل سے نجات دلاسکتاہے مزدور رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے گھی آٹے دالوں کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے تاکہ ملک کا مزدور محنت کش ملازم اور غریب عوام کے مسائل کم ہوں، رہنماؤں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے عناصر اور مافیا کیخلاف ایکشن لے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو فوری طور پر بازاروں میں مہنگائی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی جائے۔بلوچستان کے محنت کش طبقہ مزدوروں و ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں