گیس پریشر اور بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ ہوچکے ہیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھائیگی گیس پریشر اور بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ ہوچکے ہیں کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی ودیگر ملحقہ علاقوں کے عوام گیس پائپ لائنوں سے محروم ہے عوام کی بنیادی ضروریات زندگی پورا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں حاجی برات خان حاجی جلالت خان مری حاجی عبدالقدوس حاجی نانی ماما حاجی صاحبزادہ اکا شامل تھے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں عوام زندگی کے ہر قسم بنیادی سہولیات سے محروم ہے بلوچستان سے نکالنے والے گیس سے اپنا ہی صوبہ کے عوام محروم ہیں مولانا محمد طاہر تو حیدی نے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو کلی چلتن رہسانی کلی خزان کلی شموزی ودیگر مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کے عدم دستیابی کے حوالے سے آگاہ کیا اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان کے عوام کو محرومیوں کی طرف دیکھلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جمعیت علما اسلام ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھائی گی جمعیت علما اسلام عوامی مسائل سے غافل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پچھلے سال بھی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی مشکلات کے سلسلے میں گیس دفتر کے سامنے دھرنا دیا لیکن نااہل مسلط شدہ حکمرانوں نے ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے انہوں مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان اسمبلی کے فلور پر گیس پائپ لائنوں کے عدم دستیابی اور مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی مشکلات کے سلسلے میں آواز اٹھائی گی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔