نوابزادہ میر ظفرزہری کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات ،جھالاوان میں امن وامان کے حوالے بات چیت
خضدار (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری آج کوئٹہ میں آئ جی پولیس بلوچستان طاہر رائے سے انکے آفس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں جھالاوان کے اے ایریا کی امن وامان کے حوالے سے خصوصی گفتگوکی اور خصوصا” خضدار میں گزشتہ چنددنوں سے امن وامان کی بگڑتی ہوئ صورتحال پر آئ جی پولیس کو آگاہ کیاگیا آئ جی پولیس بلوچستان طاہر رائے کو نوابزاہ میر ظفراللہ خان زہری نے خضدار کے دورے پرآنے کی دعوت دی گئ اور آئی جی پولیس نے سابق وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کے دعوت کو قبول کرتے ہوئے خضدار کے دورہ پر آنے اور زہری ہاؤس میں دعوت کو قبول کرلی اور اس کے علاوہ خضدار کے امن وامان کی مخدوش صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کی مکمل یقین دہانی کی قبل ازیں آئ جی پولیس طاہر رائے نے نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کا اپنے آفس آنے پر دلی شکریہ ادا کیا آئ جی پولیس نے کہا ہماری کوشش ہے کہ خضدار سمیت صوبے بھر میں بدامنی کا خاتمہ کروں ان شاءاللہ جلد ہی عوام صوبہ بھر میں مثالی امن کی نوید سنیں گے اور خاص کرجھالاوان کے امن وامان کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا خضدار کے امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کی بیج کنی کرکے ملزمان کو قانون کے کٹرے میں لائینگے قانون سب کیلئے برابر ہے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو عبرتناک سزادلائیں گے نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کے درخواست پر آئ جی پولیس کا کہنا تھا کہ خضدار میں کم سن لڑکےخدابخش حسنی کی رہزنوں کے ہاتھوں قتل پر انکے خاندان کو انصاف ضرور دلائیں گے ائ جی پولیس بلوچستان نے خضدار پولیس کو ہدایت کی ہے وہ جلد ہی کم سن لڑکے کے قاتلوں کا سراغ لگاکر گرفتاری کو عمل میں لاکر انہیں بے نقاب کریں گے۔