صحبت پور، دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) صحبت پور میں دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق صحبت پور میں نورانی مسجد کے قریب واقعہ ریت کے سٹاک مرکز کے قریب نامعلوم مو ٹر سائیکل سوار افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پو لیس اور سیکو رٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شرو ع کردی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے