خصوصی افراد کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ خصوصی افراد کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،خصوصی افراد کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے تمام اسپیشل افراد کو روزگار کیلئے بہترطریقہ کار وضع کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں خصوصی افراد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرخصوصی افراد میں وزیر اعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے تحائف تقسیم کیے،وزیر اعلی قدوس بزنجو نے پرنسپل سیکرٹری کو ہنگامی بنیادوں پر خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے اورخصوصی افراد کیلئے فوری طور ویل چیئر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اعلان کیاکہ معذورطبلہ نواز ندیم خان کو وزیر اعلی ہاوس کے ہر پروگرام کا خصوصی مہمان ہونگے،خصوصی افراد کی تقریب میں شرکت پر خوشی اورفخر محسوس کررہاہوں۔سوشل ویلفیئر نے جو بریفنگ دی اس میں خصوصی افراد کیلئے کچھ خاص نہیں تھا کوٹہ سسٹم سے ایک بہتر طریقہ کار لائینگے جس سے تمام معذور افراد کو روزگار ملے ترقیاتی کام ہویا نا ہو لیکن معذور افراد کے مسائل حل کرونگاآپ کے مطالبات سے بڑکر آپ کیلئے کچھ کرنا چاہتاہوں انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرونگا۔