تین سال میں لنگرخانے کھولنے کی بجائے اگر معیشت پرتوجہ دی جاتی توآج یہ حالات نہیں ہوتے ، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کو یہ بتانے کے لئے خطاب کہ اب مہنگائی مزید بڑھے گی،سردی میں گیس نہیں ہوگی، عوام کو مزید اذیت میں مبتلا ہونا پڑیگا لیکن عوام گھبرائے نہیں ابھی انہیں مزید مشکلات کا سامنا بھی کرنا ہے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ تین سالوں میں جب بھی عوام سے خطاب کیا انہیں خبردار کیا کہ حکومت عوام کے لئے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے اور عوام اپنا بندوبست کر لیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگائی، بحرانوں پر مشتمل پیکج کا اعلان کیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ پڑھے گا مگر عوام نے گھبرانا نہیں ہے وزیراعظم نے عوام کومطلع کیا کہ حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر پائیگی عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے باوجود بھی بہتری نہیں آرہی جس سے واضح ہوچکا ہے حکومت نا اہل ہے اس میں فیصلہ سازی کی قوت نہیں ہے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی کوئی منطق نہیں تھی جب گزشتہ تین سالوں میں کسی بھی قسم کی بہتری نہیں آئی تو حکومت ایک نام نہاد فرضی پیکج سے کیسے بہتری لا سکتی ہے تین سال میں لنگر خانے کھولنے کی بجائے اگر معیشت پر توجہ دی جاتی تو آج یہ حالات نہیں ہوتے مگر موجودہ حکومت عوام خدمت کے وژن سے عاری ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے بحرانوں کا حل موجودہ حکومت کے خاتمے میں ہے وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے اپنا استعفیٰ پیش کریں اور قوم پر رحم کھائیں تاکہ صاف وشفاف انتخابات کے ذریعے عوامی حکومت قائم کی جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے