بلوچستان میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد32323ہو گئی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 27نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32323ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورونا وائر س کے27نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32323ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے13افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31847ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد120ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4.85فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے557ٹیسٹ کئے گئے جن میں 27افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ228افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے356اموات ہو چکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے