میر عبد القدو س بز نجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ملاقات سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بز نجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ملاقات سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بز نجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ملاقات کی ملا قات میں سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میر عبد القدو س بز نجو اورکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لانے پر اتفاق کیا۔ کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کو میر عبد القدوس بز نجو کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے