موجودہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے معاشی و سیاسی مشکلات کا سامنا ہے، مولانا عبدالغفورحیدری
نوکنڈی (گرین گوادر نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے سلیکٹڈنے عوام کو دووقت روٹی کا محتاج بنادیا ہے موجودہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے معاشی و سیاسی مشکلات کا سامنا ہے ہر طرف بیروزگاری مہنگائی کا راج ہے لاکھوں آسامیاں دینے والے دوربین میں بھی نظر نہیں آتے ہیں عوام کو ان مظالم اور سلیکٹڈکیخلاف آٹھ کھڑا ہونا چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی میں سابق ضلعی امیر مولانا محمد عالم کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عالم ضلع چاغی میں جمعیت کیلئے ایک مینار کی ماند تھے انہوں نے جماعت کو آگے لیجانے اور پورے ضلعے میں منظم و مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عالم ایک جیدعالم اور درویش صفت انسان تھے جنکی پوری زندگی عوام کی خدمت اور قبائلی تنازعات کے خاتمے میں کردار ادا کرتے ہوئے گزر گئی ریفرنس سے مولانا نجیب اللہ،سردار نجیب سنجرانی،انجینئر عثمان بادینی، میر رحمن خان بلوچ و دیگر علماء نے بھی خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عالم کی سیاسی خدمات پہ انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا