لوکل بسوں کے متبادل اسٹینڈ اور نئے روٹ پرمٹ کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی جائے ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل رحمان بلوچ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل رحمان بلوچ کی زیر صدارت شہر میں لوکل بسوں کی ہڑتال اور ٹرانسپورٹ دفاتر کی ہزارگنجی منتقلی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈاکٹر یاسر بازئی، سیکرٹری کیو ڈی اے مراد کاسی، ڈی جی کیو ڈی اے نظام احمد، ایس ایس پی آپریشن اسد ناصر، سیکرٹری آر ٹی اے منظور احمد، ایس پی ٹریفک ملک جاوید اور ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں چلنے والی لوکل بسوں کے متبادل اسٹینڈ اور نئے روٹ پرمٹ کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرکے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کئے جائیں انہوں نے کہا کہ بسوں کی حالت زار کو جلد از جلد بہتر کرکے کمیٹی سے معائنہ کروایا جائے جن بسوں کی حالت زار بہتر نہیں ان کو چھوٹی کوسٹر اور منی بسوں میں تبدیل کر کے روٹ پر چلانے کی اجازت دی جائے گی شہر میں لوکل بسوں کے اسٹینڈ کے حوالے سے کیو ڈی اے زمین کے حصول کے لیے سروے کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔جن لوکل بسوں کی حالت زار بہتر ہوگی انہیں روٹ پر چلنے کی اجازتِ ہوگی جبکہ خراب کنڈیشن والی بسوں کے مالکان کو ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ اپنی لوکل بسوں کی حالت بہتر بنائیں اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو جلد از جلد ہزار گنجی منتقل کیاجائیں گا اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں نئی رکشوں کے روٹ پرمٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر پرانے رکشوں کی جگہ نئے رکشے کو ریپلیس کیے جائیں جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اور دو نمبر رکشوں پر متعلقہ محکمہ آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر کارروائی تیز کرتے ہوئے غیر قانونی رکشوں کو ضبط کریں انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت دی کہ تمام پرانی بسوں کی انسپیکشن کے حوالے سے اشتہار جاری کریں تاکہ لوکل بس مالکان اپنی گاڑیوں کی جلد از جلد انسپیکشن کروا کر تصدیق کرائیں انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی حالت زار بہتر بنانے اور عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مطالبات کی منظوری پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فوری طور پر ہڑتال ختم کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے