قلات انتظامیہ ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں،حافظ محمد ابراہیم لہڑی

قلات (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رکن شوری حافظ محمد ابراہیم لہڑی صاحبزادہ مفتی محمد طیب حیدری حافظ محمد قاسم لہڑی ودیگر نے کہا ہے کہ قلات انتظامیہ ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید جیسے ورکرز صدیوں تک پیدا نہیں ہونگے انتظامیہ قاتلوں کو فوری گرفتار کریں انکی جماعتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ا نہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام منگچر کے سرکردہ رہنماء ڈاکٹر ظہیر جان لانگو شہید جیسے ورکرز صدیوں تک پیدا نہیں ہونگے انتظامیہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظہیر جان لانگو شہید کے جماعتی مخلصانہ جدوجہد کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا وہ جماعت کے لیئے درد دل رکھنے والے ورکرز میں شامل تھے آج انکی جدائی سے ایک خاندان نہیں بلکہ جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں ورکرز غمزدہ ہے دینی رشتہ کے بدولت آج انکی جدائی سے ہم بے چین ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظہیر جان لانگو شہید کے جمعیت علماء اسلام کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں انکے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے