صوبائی حکومت میر نصیب اللہ مری کو انکے قربانیوں کے عوض اور اصولی شخصیت کو مدنظر رکھ کر وزارت دی جائے،پاکستان تحریک انصاف
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) صوبائی حکومت بلوچستان پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری کو انکے قربانیوں کے عوض، انکی مستقل مزاجی اور اصولی شخصیت کو مدنظر رکھ کر انکو دوبارہ وزارت دی جائے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی طر ف سے کی گئی زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے وزارت دی جائے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے بحیثیت صوبائی وزیرصحت مشکل ترین اور نامناسب حالات اور محدود وسائل میں صوبے کے عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کی اورعوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اورعملی اقداما ت اٹھائے لیکن سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے انکے ساتھ ذاتیات کرتے ہوئے محکمہ صحت کا قلمدان واپس لے لیا۔انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری کی سابقہ خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو انہیں دوبارہ وزارت دینے کااعلان کریں تاکہ وہ عوام کی مزید بہتر طریقے سے خدمت کرسکیں اورانکے ساتھ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے کی جانے والی ذاتیات کا ازالہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں اورانشاء اللہ پارٹی کے ارکان عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انکی وزارت پورے پارٹی کے اور عوام کا دیرانہ مطالبہ ہے