حلقے کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے، وزیرعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے زلزلے میں شہید اور زخمیوں کے امدادی رقم کی منظوری دینے اور زلزلے میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کیلئے جلداز جلد امدادی رقم فراہم کرنے کے اعلان کا کا خیرمقدم کرتے ہے ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھونگا 7 اکتوبر کو ہرنائی میں زلزلے سے بہت بڑی تباہی ہوئی جس میں قیمتی جانوں کے ضیا کے ساتھ ساتھ سینکڑوں گھر مکمل طورپر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ ہزاروں گھر وں کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ہے اور رہائش کے قابل نہیں ہے زلزلے کے دوسرے دن پریس کانفرنس کرکے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے فوری امدادی رقم کی فراہم کا مطالبہ کیا تھا ساتھ ہی صوبائی اسمبلی فلور بھی زلزلہ زدگان کی بحالی کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے اسلام آباد میں ملاقات کرکے زلزلہ زگان کی بحالی کے حصوصی خصوصی مدت کی استدعا کی تھی اور میرا مطالبہ پہلے دن سے یہ تھا کہ زلزلہ سے جو گھر تباہ ہوئے انہیں دوبارہ تعمیر کرنے اور جو لوگ شہید ہوئے یا شدید زخمی ہوئے انکے لواحقین کیلئے امدادی پیکج کااعلان کیا جائے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کے منتخب ہونے کے بعد میں میرعبدالقدوس بزنجو سے کئی بار ملاقات کرکے زلزلہ متاثرین ہرنائی کیلئے امدادی پیکج دینے کامطالبہ کیا وزیراعلیٰ نے شہید اور زخمیوں کے لئے پیکج کااعلان کیا ہے جبکہ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کیلئے بھی جلد امدادی رقم کی منظوری کی یقین دہانی کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی ضلع ہرنائی کے عہدیداروں اور زلزلہ متاثرین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی زلزلے میں شہید ہونے والے شہیدوں کے لواحقین اور زخمیوں۔ کیلئے امداد کااعلان کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے بقاعدہ سمری بھی منظور کرکے فی شہید کیلئے پانچ لاکھ اور فی زخمی کیلئے دو لاکھ روپے دینے کیلئے فنڈز جاری کردیا ہے جب زلزلے سے مہندم شدہ مکانات کی تعمیر کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے اور پیکج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک اجلاس طلب کرلیا ہے وزیراعلی کے طلب کردہ اجلاس میں ان شاء اللہ شہداء اور زخمیوں اور تباہ شدہ مکانوں کی تعمیر کیلئے معاوضے کو بڑھانے کیلئے بھر کوشش کرونگا زلزلہ متاثرین کے تباہ شدہ مکان کی تعمیر کیلئے طلب کردہ اجلاس میں آواز اٹھاونگا،اپنے عوام سے جو وعدہ بھی کرتا ہوں میری کوشش ہے کہ اس وعدے کو عملی جامعہ پہناو نگا انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں میرا حلقہ انتخاب ہے بعض لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امدادی پیکج کی منظوری کے حوالے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں اپنے حلقے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور انہیں مالی امداد کی پیکج کی منظوری اور زلزلے سے متاثرہ شخص سے بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھونگا انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کو مصبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہاکہ ہمارے اپیل اور استدعاپر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، مختلف این جی اوز، مخیر حضرات نیم سرکاری اداروں کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف، پاک فوج، ایف سی سمیت مختلف ملکی و بین الا قومی اداروں نے زلزلہ متاثرین کوپوری ریلیف کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور زلزلہ متاثرین میں ٹینٹ، کمبل سمیت راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کیا گیا جبکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، پاکستان بیت المال سمیت مختلف اداروں اور مخیر حضرات نے زلزلے میں شہیدوں کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ بھرپور مالی مدت کی ہے جس کا میں ان سب کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ بہت جلد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی کابینہ کے ہمراہ ہرنائی کادورہ کرینگے اور زلزلے میں شہید ہونے والوں کے گھروں جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کرینگے اور ساتھ زلزلے سے تباہ شدہ مکانات کی خود جائزہ لیکر مکانات کو بہت جلد دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے