امید ہے وکلاء صوبے کے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان حکومت کا ساتھ دے گی، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم باتیں کرنے نہیں آئے،صوبے اور عوام کی بہتری کیلئے کام کریں گے اور اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،صوبے کے مسائل کیحل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ہائی کورٹ بار روم میں خطاب میں کہی وزیراعلی کا کہناتھا کہ دہشت گردی سمیت دیگرمسائل کے حل ِلئے ہم سب کو مل کرکام کرناہوگا، امید ہے وکلاء صوبے کے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان حکومت کا ساتھ دے گی اور وہ معاشرے میں عدل وانصاف کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہیں گے انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت صوبے میں وکلاء برادری کیمسائل حل کریگی ان کا کہناتھا کہ مسائل زیادہ ہیں،پیسے جہاں سے بھی ہواوہ لائیں گے اور وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے جلداجلاس میں جائزہ لیاجائے گا،وزیراعلی نے اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ بار،سبی اور تربت بار کیلئے50،50لاکھ روپے کی گرانٹ کااعلان بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے