مستونگ، انتظامیہ کی کاروائی، چوری شدہ پک اپ گا ڑ ی برآمد
مستونگ(گرین گوادر نیوز)ضلعی انتظامیہ کی کامیاب کاروائی،فائرنگ کے تبادلے کے بعد چوری شدہ پک اپ گاڑی برآمدکر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے سربرائی میں تحصیلدار مستونگ محمد اکرم حریفال، انچارج ولی خان لیویز تھانہ رسالدار عبدالظاہر کرد پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چوری شدہ پک اپ گاڑی برآمد کرلی جبکہ ملزمان نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،لیویز فورس نے گاڑی تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا،لیویز حکام مزید کارروائی کررہی ہیں،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں امن وامان برقرار رکھنیاور جرائم پیشہ عناصر کے سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروکار لارہیہیں انھوں نے کہاکہ کس کو امن وامان کی صورتحال میں خلل پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اور مستونگ سے جرائم اور جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭