حکومت کی تبدیلی کا مقصد ٹھیکیداروں کو نہیں بلکہ عام لوگوں کو ریلیف دینا ہے، میراسداللہ بلوچ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی تبدیلی کا مقصد ٹھیکیداروں کی بجائے عام لوگوں کو ریلیف دینا ہے 30سے 40ہزار بے روزگاروں کو میرٹ پر ملازمتیں دینگے جس سے حکومت کی نیک نامی ہوگی،حکومت سازی کا سلسلہ ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسد بلوچ نے کہا کہ جام حکومت کے تبدیلی کا مقصد بھی یہی تھا کہ عوام کو ریلیف ملیں عام آدمی تک انصاف مہیا ہو مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ہواللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے تاکہ تبدیلی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچ سکے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں 30سے 40ہزار لوگوں کو میرٹ پر ملازمتیں دینگے جس سے حکومت کا نیک نامی ثابت ہوگی انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش تو یہی ہے کہ عوام کوریلیف فراہم کرکے ان کے مسائل میں کمی لائی جائے تاکہ عام آدمی دوقت کی روٹی کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو پڑھا سکے اور عزت کے ساتھ انہیں د و وقت کی روٹی مل سکے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کا مقصد مقصد ٹھیکیداروں کو نہیں بلکہ عام لوگوں کو ریلیف دینا ہے کیونکہ لوگ بے روزگاری سے تنگ آکرنوجوان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے حکومت سازی میں ایک ہفتے لگے گا کوشش ہے کہ بہتر حکومت بنائیں کیونکہ عوام نے جس طرح نیک خواہشات اور ہمیں خوش آمدید کہا ہے ہم بھی ان کی امیدوں پر پورا تر سکے۔