باب دوستی بارڈرکھلنے سے پاک افغان دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا، وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

اسلام آباد(گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک ماہ بعد پاک افغان حکام کی دوطرفہ ملاقات کے بعد باب دوستی چمن بارڈر دوبارہ کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ باب دوستی بارڈر کھلنے سے پاک افغان دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور خصوصاً چمن شہر میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلی نے کہا کہ بارڈر کے دونوں جانب کی عوام کی آزادانہ نقل و حمل سے دونوں جانب کے لوگ استفادہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بارڈر کھلنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں کی معیشت میں باڈر کا کردار اہم ہے اور باب دوستی چمن بارڈر کے ایک بار پھر کھلنے سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے