ڈیرہ اللہ یار، اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد اسمگلرگرفتار
ڈیرہ اللہ یار (گرین گوادر نیوز) اسپیشل اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک خفیہ کارروائی کے دوران کار سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے اسپیشل اینٹی نارکوٹکس انچارج انسپکٹر جاوید بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال نے ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ پر ایک کارروائی کے دوران کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی کار کو روک کر دوران تلاشی خفیہ خانوں سے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے کار کے ڈرائیور منصور آفریدی جسکا تعلق خیبرپختونخواہ سے بتایا جا رہا ہے کو گرفتار کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد حبیب خان جمالی نے نارکوٹکس انچارج جاوید بلوچ اور سیف اللہ سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے این ایف کو خفیہ اطلاع ملی کی اسمگلر کار کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس بنا پر ناکہ بندی کرکے کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔