ڈاکٹرزصوبے اورغریب عوام کے وسیع ترمفاد میں اپنا احتجاج موخرکرد یں،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پر زور دیا ہے کہ ڈاکٹرز صوبے اور غریب عوام کے وسیع تر مفاد میں اپنا احتجاج موخر کردیں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈاکٹروں کو درپیش مسائل اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے دیگر جائز مطا لبات ترجیحی بنیادوں پر حل کر ینگے جبکہ ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مزاکرات کے لیئے تین رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزاعلیٰ نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے واپسی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے وہ خود بھی ملاقات کرینگے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ڈاکٹروں کے مسائل اور مطالبات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے