نا اہل حکمران ملک چلانے کی بجائے ملک تباہ کر نے پر تلے ہوئے ہیں، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کی بھر پور انداز میں ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے صوبائی سطح پر پی ڈی ایم کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے مثبت نتائج مرتب ہونگے نا اہل حکمران ملک چلانے کی بجائے ملک تباہ کر نے پر تلے ہوئے ہیں ہر معاملے کو مس ہینڈل کر کے انتشار کی کیفیت پیدا کی جارہی ہے،یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے حکومت کی جانب سے ہر معاملے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجارہا ہے عوام کو مہنگائی اور بحرانوں کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہورہا ہے یہی صورتحال رہی تو ملک چلانا نا ممکن ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کی تشکیل کے بعد پی ڈ ی ایم صوبے میں مز ید فعال اور متحرک ہوگی ساتھ پی ڈی ایم نے اپنے قیام کے بعد سے لیکر آ ج تک جس طرح عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے تحریک کو فعال رکھنے میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کا بھی کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ڈی ایم کو مزید فعال بنا کر عوام کی مزید بہتر نمائندگی کریں گے اور موجودہ حکومت کے خاتمے تک آواز اٹھاتے رہیں گے