سیاست میں اختلاف اپنی جگہ لیکن مثبت سیاسی رواداری اوراقدار کو قائم رکھنا ضروری ہے، ڈاکٹرمالک بلوچ، جان بلیدی

کوئٹہ (گرین گوادر نیو) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے نیشنل پارٹی کے کامیاب قومی کانگریس کے مناسبت سے تہنیتی بیان اور ٹیلی فون پر مبارکباد دینے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے سیاست میں اختلاف اپنی جگہ لیکن مثبت سیاسی رواداری اور اقدار کو قائم رکھنا ضروری ہے۔نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے اور بحثیت سیاسی جماعت مثبت سیاسی عمل کو سہرانے کو شعوری سیاست کا جز اہم قرار دیتی ہے۔نیشنل پارٹی کے کامیاب کانگریس پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے مبارکباد کے مثبت عمل کا خیرمقدم کرتے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے