تمام ساتھیوں اوراتحادیوں کواعتماد میں لیکروزارتوں اورمحکموں کے قلم دانوں کا فیصلہ کیا جائیگا، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے قیام اور محکموں کی تقسیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں حقیقت نہیں ہیں، اب تک کابینہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو ا تمام ساتھیوں اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر وزارتوں اور محکموں کے قلم دانوں کا فیصلہ کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہی، سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنے دور میں جو جو محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے تھے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ محکمے کابینہ ارکان کو دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کابینہ اور محکموں کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں انکی تردید کرتا ہوں ابھی کابینہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہواہم نے مشاورت سے حکومت بنا ئی ہے اور مشاورت سے ہی وزارتوں اور محکموں کی تقسیم کریں گے انہوں نے کہاکہ کابینہ کے حوالے سے تمام ساتھیوں، مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے ساتھ اکھٹا بیٹھ کر فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبے کے پشتون علاقوں میں ترقیاتی یا انتظامی امور کے حوالے سے جو بھی تحفظات ہیں بہت جلدوہ بھی دور کرلئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے