کوئٹہ، سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvکیبل میں فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)کیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvکیبل میں فنی خرابی کے باعث جناح،اولڈایم ای ایس،ملک پلانٹ،اولڈ سمنگلی،اسٹیڈیم، وی آئی پی،پی ٹی وی،سورج گنج بازار، ملک، عالم خان، ایف سی اورکسٹم فیڈروں کو بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کیسکوسٹاف کی جانب سے مزکورہ فنی خرابی کی درستگی کے لئے کام جاری ہے فنی خرابی جلد دور کر کے متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان نے زحمت پرمتعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔