پنجگور میں فورسز پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)بی اے پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑنے پنجگور میں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شید ید الفاظ میں مذمت ہوئے کرتے ہوئے کہاکہ مٹھی بھر عناصر صوبے کی امن کو تہہ وبالا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیا ب نہیں ہونگے فورسز سمیت عوام کے حوصلے بلند ہیں بزدل دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں دہشتگردی کیخلاف جن میں شہید سیکورٹی اہلکاروں سمیت عام عوام کی قربانیوں پرفخر ہے بلوچستان میں جو امن کا سورج طلوع ہوا ہے اس کا تمام سہرا سیکورٹی فورسز کو جاتا ہے جن کی قربانیوں کی بدولت ہی صوبے میں امن بحال ہواہے پنجگور میں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کے غمزادہ خاندانوں کے غمز میں برابر کے شریک ہے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز حکومت اور عوام ایک پیج پر ہے اور قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مادر وطن کے دفاع، صوبے میں قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی دہشت گردوں کا پوری قوت سے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،شرپسندی کے ایسے واقعات سے فورسز کا مورال پست نہیں ہوگا سابق وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے