خان قلات اور محمد علی جناح کے معاہدے پہ عملدرآمد کیا جائے،نواب محمد اسلم رئیسانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ​ سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری جدوجہد سول سپریمیسی کے لیے ہے بلوچستان عوامی پارٹی کو سپورٹ کرنا اسٹیبلشمنٹ کو تقویت بخشنے کے مترادف ہے۔ وفاق پاکستان اس وقت تک مضبوط نہیں ہو سکتا جب تک قوموں کے تاریخی حقوق اور حق حکمرانی تسلیم نہیں کیے جاتے، خان قلات اور محمد علی جناح کے معاہدے پہ عملدرآمد کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے