حب،دو مختلف واقعات وحادثات میں خواتین،بچوں سمیت 11افراد زخمی
لسبیلہ(گرین گوادر نیو)حب شہر کے قریب مینگل آباد اور شاہ نورانی کے قریب دو مختلف واقعات وحادثات میں خواتین،بچوں سمیت 11افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر حب اسپتال منتقل کردیا گیا،ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا،شاہ نورانی کراس کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زجبکہ مینگل آبادمیں زمین کے تنازعہ تصادم فائرنگ و ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال میں 4افراد زخمی ہو گئے اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ساکران شاہ نورانی کراس کے قریب دو تیز رفتار سوزوکیوں میں تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار مرد خواتین،بچوں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں شریفہ زوجہ غلام حیدر،شریفہ زوجہ علی اکبر،ثناء بنت غلام حیدر،عرفان حیدر ولد غلام حیدر،جان بی بی زوجہ عباس،خیرنثاء زوجہ احمد خان اور پانچہ سالہ ندابنت عباس زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی جبکہ دوسر واقعہ حب کے علاقہ مینگل آباد میں پیش آیا جہاں پر دو گروپوں میں تصادم ہوا فائرنگ اور ڈنڈوں پتھروں کے آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو ئے جس میں طارق عزیز،حافظ زمان،عارف رحیم اور محمد وسیم شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا۔