امت مسلمہ دین سے دوری کے باعث مصائب کا شکار ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق
بھاگ(گرین گوادر نیوز)جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر و صوبائی سرپرست شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ شعائر اسلام اور آئین کے تحفظ کیلئے صالح قیادت کا اسمبلی میں پہنچنا ضروری ہے یہ جماعت فتنوں کیلئے پہاڑ ہے اس سے جڑے رہوگے تو محفوظ رہوگے امت مسلمہ دین سے دوری کے باعث مصائب کا شکار ہے جمعیت علماء اسلام نے ختم نبوت کے تحفظ میں اول دستے کا کردار ادا کیا ہے جمعیت کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے کارکن مایوس نہ ہوں ہم حضور اقدس صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیرو کار ہیں انکے نام لیوا ہیں آقا صل اللہ علیہ وسلم نے وقت کے جابر ظالم کا سامنا کیا آقاصل اللہ علیہ وسلم پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے آقا صل اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے قربانی دی تو یہ دین اسلام ساڑھے چونسنٹھ لاکھ مربع میل تک پھیل گیا آج بھی مختصر نہتے ٹولے نے مست ہاتھی کا غرور خاک میں ملا دیا جمعیت علماء اسلام مدارس اسلام کے قلعے اور امن کے مراکز ہیں امریکا یورپ مدارس اور علماء کرام کی منفی تصویر پیش کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی تحصیل بھاگ کے زیر اہتمام مدرسہ تعلیم القرآن میں تربیتی کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یوآئی جے یوآئی ضلع کچھی کے امیر مولانا سید ارشد شاہ بخاری سبی کے سرپرست مولانا عطاء اللہ بنگلزئی سبی کے امیر مولانا محمد ادریس مولانا جمالالدین مولانا غلام رسول مندرانی سر پرست مولانا حافظ عبدالرشید گویا تحصیل امیر حافظ محمد یوسف مولانا عبدالسلام حافظ شمس الحق و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس نے ہر وقت امن کا پیغام دیا ہے اور امن کے سفیر پیدا کئے ہیں لیکن مغرب اور کفری طاقتوں نے ہر وقت اسلام کا غلط رخ پیش کیا مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا کہ یہ جماعت فتنوں کے سامنے پہاڑ ہے اس جماعت سے جڑے رہوگے تو فلاح پاوگے امت مسلمہ دین سے دوری کے باعث مصائب کا شکار ہے رہی سہی کسر نا اہل حکمرانوں کی ناکام پا لیسیوں نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے حکمرانوں نے غریب عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا تین سال کی حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دیں پسماندگی کے خاتمے اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل کے معماروں کو دینی و جدید تعلیم دنیاوی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ہوگا ملکی ترقی اور خوشحالی کا دارو مدار اچھی تعلیم و تربیت شعور و آگاہی پر ہے۔