محمدعثمان بزدارکا میر جان محمد جمالی کو بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلی پنجاب محمدعثمان بزدار نے میر جان محمد جمالی کو بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر جان محمدجمالی ایک سینئر اور زیرک سیاستدان ہے انہوں نے ہمیشہ محب وطنی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ میر جان محمد جمالی بلوچستان اور اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریں گے اور بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے