نئے وزیراعلیٰ اگر صوبے کی بہتر خدمت کریں گے تو ہم آخر ی دن تک انکا ساتھ دیں گے، سردار یار محمد رند
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کے حقوق عزیز ہیں نئے وزیراعلیٰ اگر صوبے کی بہتر خدمت کریں گے تو ہم آخر ی دن تک انکا ساتھ دیں گے انہوں نے کہ ہم نے وزراتوں پر کوئی بات نہیں کی نئے وزیراعلیٰ سے صرف بلوچستان، یہاں کے عوام اور حقوق کی بات کی ہے اگر نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے بہتر خدمات سرانجام دیں گے اور حقوق کی آواز اٹھائیں گے ہم آخری دن تک انکا ساتھ دیں اگر انہوں نے بلوچستان کے مفادکے خلاف کام کیا تو پھر ہم میر عبدالقدوس نزنجو کی بھی اسی طرح مخالفت کریں گے جیسے جام کمال خان کی کی تھی۔