میر عبدالقدوس بزنجو کا احسن اقدام ٗ بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت دے دی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت دے دی، جمعہ کو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی ہے کہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ اور پروجیکٹ ملازمین کی 2021-22کے مالی سال کی تنخواہیں جاری کی جائیں