کوئٹہ، تفتان قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ گاڑیوں میں آگ لگ جا نے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق

مستونگ(گرین گوادر نیوز)کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کانک کراس کے قریب ٹریفک حادثہ گاڑیوں میں آگ لگ جا نے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ لیویز کے مطابق جمعرا ت کو کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کانک کراس کے قریب مزدہ ٹرک اور ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتی ہی پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمدالیاس کبزئی نے فوری طور پر لیویز حکام کو ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فائر برگیڈ کو طلب کرکے ریسکیو آپریشن کرکے آگ کو بجایا لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیامزید کا روائی جا ری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے