صوبے میں بہتری کے لئے عملی طور پر کام کرونگا،میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے میں بہتری کے لئے عملی طور پر کام کرونگا، تمام اتحادیوں،سابق وزیراعلیٰ جام کمال،سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا، یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرا کام بولنا نہیں ہے میرا کام ڈیلیور کرنا ہے حلف لینے کے بعد اپنی حکمت عملی واضح کرونگا اور چیزیں گراؤنڈ پر نظر آئیں گی انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بہتری کیلئے کام کریں گے ہم سب کے پاس گئے ہم نے سب سے معذرت بھی کی کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے ہم نکلنے تھے اور اب تمام معاملات خوش اصلوبی سے طے کرلئے گئے ہیں جام کمال خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی پارٹی بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ان سے رابطہ کیا ہے ان کے پاس بھی جاؤنگا انہوں نے کہا کہ ہم تمام سینئر ز کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے امید ہے چیزیں بہتر ہونگی انہوں نے کہاکہ صوبے میں عملی طور پر کام کریں گے۔