جماعت اسلامی ہی اسلامی حکومت قائم کریگی، سراج الحق

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے کال پر 31اکتوبر ڈی چوک اسلام آباد میں مہنگائی بدعنوانی آئی ایم ایف کی غلامی،پٹرولیم گیس بجلی گھی چینی آٹاودیگر اشیا کے قیمتوں میں بدترین اضافے کے خلاف جے آئی یوتھ کے احتجاج میں شرکت کیلئے جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی،جنرل سیکرٹری نقیب اللہ اخوانی ودیگر صوبائی وضلعی ذمہ داران کی قیادت میں آج بلوچستان کے مختلف اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے۔جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی،جنرل سیکرٹری نقیب اللہ اخوانی نے سفری تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سراج الحق کی قیادت میں لاکھوں نوجوان وزیراعظم عمران خان سے ان کے اعلان کیے گیے نوجوانوں کیلئے ایک کروڑنوکریاں اور بے گھر افراد کیلئے پچاس لاکھ کے گھروں کی فراہمی کے وعدے یادکرانے اورروزگارمانگنے اسلام آبادڈی چوک جائیں گے۔ بدقسمتی سے جعلی حکمران گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں اور جھوٹ وعدہ خلافی کو یوٹرن کا نام دیا ہے جماعت اسلامی ہی قوم کو بدحالی بدعنوانی بے روزگاری اور مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے اسلامی حکومت قائم کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے