سرداریارمحمد رند وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے متحرک

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے متحرک ہوگئے، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں قائد ایوان کے انتخاب میں کامیابی کے لئے حمایت کی درخواست تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے قائد ایوان کے نامزد کردہ امیدوار سردار یار محمد رند منگل کو ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں متحرک رہے پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر سر دار یار محمد رند رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی بھابی کے انتقال پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی ملا قات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،سردار یار محمد رند جمہوری وطن پارٹی کے رکن نوابزادہ گہرام بگٹی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے قائد ایوان کے انتخاب میں حمایت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان بھی پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند کے حق میں متحرک رہے انہوں نے میر سلیم کھوسہ، میر عارف محمد حسنی، اصغر خان اچکزئی، نوابزادہ طارق مگسی، ملک نسیم بازئی، سردار بابر موسیٰ خیل، میر نعمت اللہ زہری، میر عمر جمالی، انجینئر زمرک خان اچکزئی کے ہمراہ سردار یار محمد رند اور سردار سرفراز ڈومکی سے ملاقاتیں کیں اور اپنے گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے لئے تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے