تربت ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
تربت (گرین گوادر نیوز) مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔ گزشتہ جمعہ تربت مچھلی مارکیٹ کرکنی کے علاقے میں فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے زخمی شخص اسماعیل ولد بختیار زخموں کی تاب نہ لاکر کراچی کے ایک ہسپتال میں دوران علاج چل بسے، قاتلوں کے خلاف تربت تھانہ میں مقتول کے بھتجے جلیل احمد ولد جمیل کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کردیا گیا،ایف آئی آر میں ملزمان مضطفی ولد محمد اکبر، شعیب ولد خلیل احمد اور محمد رحیم ولد عبدالواحد ساکنان مستونگ کو نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو محمد اسماعیل اپنے گھر سے جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے قریبی مسجد جارہے تھے کہ کرکنی کے مقام پر موٹرسائیکل پر سوار افراد نے اس پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور کلہاڑی سے انکے سر پر وار کیا اور موقع سے فرار ہوگئے،اسماعیل کو شدید زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا بعد اذان انھیں ایمرجنسی کی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔