وزیراعلیٰ کے استعفیٰ پرانکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پارٹی کو ٹوٹنے سے بچایا، سردارعبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ پرانکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پارٹی کو ٹوٹنے سے بچایااگلے مرحلے میں نیا اسپیکر اورقائد ایوان لائیں گے صوبے میں ایسی حکومت ہوگی جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو اور ایک عوام دوست شخصیت کو وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پارٹی کو ٹوٹنے سے بچایا اوراستعفیٰ دیا جام کمال خان ہمارے لئے قابل احترام ہیں ہم ہر موڑپران سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں خوشحالی لانی اور نیا طرز حکمرانی دیں گے جو گزشتہ تین سالوں کی نسبت بہت مختلف ہوگاصوبے کو ایسی خوبصورت حکومت دیں گے جس کی گردن میں سریا نہیں ہوگااور وہ عوام کی دسترس میں ہوگی کوشش ہوگی تمام جماعتوں کوساتھ لیکرچلیں گے جام کمال خان حکومت کے اتحادیوں کے پاس بھی جائیں گے کہ وہ بھی بلوچستان کی فلاح و بہبود اورصوبے کی ترقی کیلئے ہماراساتھ دیں۔ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ اپوزیشن کوساتھ لیکرچلیں گے ہم کمیٹیاں بنارہے ہیں جوحکومت سازی کے حوالے سے مذاکرات کریں گی تاکہ تمام جماعتیں بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ دیں گے اورانکی جگہ نیا تجربہ کاراسپیکرآئے گا اوراسکے اگلے دن قائد ایوان کا انتخاب کریں گے