بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادیوں نے عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا،عبدالرحمان کھیتران

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادیوں نے عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیابلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نےعبدالقدوس بزنجو کو آئندہ وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہےانہوں نے کہا کہ بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اوربی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوں گے جب کہ حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔

ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں بلوچستان کی بھلائی کے لیے مل کر کام کریں، گزشتہ 3 سال گزر گئے اب آگے صوبےکے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے