کوئٹہ ،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل صبح11بجےہوگا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی جائیگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہوگا اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ کی جائیگی بلوچستان اسمبلی کے قوائد میں رائے شماری کے طریقہ کار کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے قبل اسپیکر پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کریں گے تاکہ اراکین ایوان میں تشریف لائیں اسکے بعد ایوان کے تمام داخلی راستے بند کردئیے جائیں گے اور جب تک رائے شماری مکمل نہیں ہوتی کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی بعدازاں رائے شماری کی جائیگی جس کے دوران تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والے ارکان لابی Aجو کہ لائبریری کی طرف ہے سے نکلتے وقت اسمبلی کے افسران کو اپنے ووٹ ریکارڈ کروائیں گے اراکین اسمبلی اس وقت تک واپس اسمبلی ہال میں نہیں آئیں گے جب تک اسپیکر کو یہ تسلی نہ ہو کہ قرار داد پر ووٹ کے خواہش مند اراکین نے اپنے ووٹ ریکارڈ کرا لئے ہیں اس کے بعد اسپیکر اعلان کریں گے کہ ووٹوں کا مرحلہ مکمل ہوا جس کے بعد سیکرٹری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کریں گے اور اس کے نتائج اسپیکر کو پیش کریں گے بعدازاں مزید دو منٹ کے لئے گھنٹیاں بجائی جائیگی تاکہ اراکین واپس ایوان میں آجائیں اور آخر میں اسپیکر قرار داد پر ریکارڈ شدھ نتیجے کا اعلان کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے