کوئٹہ، فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38سالہ صحراب ولد روستم علی جاں بحق ہوگیا جس کی نعش فوری طور پر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء شاوکشاہ روڈ پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، زخمی شخص کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ دونوں واقعات سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے۔