وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے استعفیٰ دے دیا
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب وزیراعلیٰ جام کمال خان گورنر ہاؤس کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے گور نر بلوچستان سید ظہور آغا کو اپنا استعفیٰ پیش جسے گورنر نے منظور کرلیا، گورنر ہاؤس کوئٹہ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمانوں نے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے اور استعفیٰ منظور کئے جانے کی تصدیق کردی ہے وزیراعلیٰ کے استعفے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی جبکہ وزیراعلیٰ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر رائے شمار ی بھی نہیں ہوگی اگلے مرحلے میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائیگا