مشکے میں مٹی کا تودہ گرنے سے1 محنت کش جاں بحق دوسرا زخمی

خضدار(گرین گوادر نیوز)مشکے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک محنت کش جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مشکے کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی میں مٹی لوڈنگ کے دوران مٹی کا تودہ محنت کشوں پر گرگیا۔ جس کے نتیجے میں بائیس سالہ مزدور محمد صادق ولد حسن سکنہ بانڈیل گجر مشکے جاں بحق اور انیس سالہ محنت کش شہباز ولد لیاقت سکنہ بانڈیل گجر مشکے زخمی ہوگیا۔ زخمی اور جاں بحق کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے