سرداراخترمینگل اورجام کمال خان کے درمیان ٹوئٹر پرتند و تیز جملوں کا تبادلہ


کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان ٹوئٹر پر تند و تیز جملوں کا تبادلہ اتوار کو سردار اختر مینگل نے وزیراعلیٰ کے پی ڈی ایم اور ناراض ارکان کے اتحاد پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں وزیراعلیٰ کی مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی تصویر شامل کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ اس پی ڈی ایم کی بات کر رہے ہیں انہوں نے صوبے کے احتجاجی مظاہروں کی تصاویر بھی شیئر کیں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے سردار اختر مینگل کے ٹوئٹ کے جواب میں انکی سردار اختر مینگل سے ملاقات کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ آپ مولانا عبدالواسع سے پوچھ لیں کہ میں وہاں کیوں گیا تھا میں انکی عیادت کرنے گیا تھا انہوں نے کہا کہ سردار صاحب آپ سے اسکی توقع نہیں تھی میں آپ کے پاس بھی اسی مقصد کیلئے آیاتھا میرا مشورہ ہے کہ جو بھی آپکا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلاتا ہے انہیں ہدایت کریں کہ وہ آپ سے پہلے پوچھ لیا کریں اس ٹوئٹ کے جواب میں سردار اخترمینگل نے کہا کہاگر آپ مولانا عبدالواسع کی صحت معلوم کرنے گئے تو مولانا عبدالغفورحیدری کے پاس کیوں گئے تھے وہ تو بیمار نہیں ہیں اور مولانا عبدالواسع نے بھی کہا تھا کہ آپ ان سے کیوں ملنے گئے تھے انہوں نے کہا کہ میں اپنا اکاؤنٹ خود چلاتا ہوں لیکن آپکی طرح ایکٹو نہیں رہ سکتا کیوں آپ جانتے ہیں کہ میں مصروف آدمی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے