بلوچستان عوامی پارٹی کے چار لاپتہ ارکان سامنے آگئے

اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کے لاپتہ چار ارکان منظر عام پر آ گئے۔ اکبر آسکانی، لیلیٰ ترین، بشریٰ رند اور ماہ جبین شیران نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ سامنے آنے والے ارکان نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں اور تمام افواہوں کی تردید کرتے ہیں، وہ اسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں۔
اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جنگل کا قانون ہے، ریاست کی مقتدر قوتیں مداخلت کریں۔ اپوزیشن رکن عبدالرحمٰن کھیتران نے بتایا کہ انہیں وزارت اور بیس کروڑ روپےکی آفرکی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے