سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ہفتے کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنماء جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ بھی تھے،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25اکتوبر کو ہوگی۔اس سے قبل کوئٹہ ائیرپورٹ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ نواب ثناء اللہ زہری کااستقبال کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری بھی ہمرا ہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے