چار معزز اراکین اسمبلی کو غائب کئے جانے کے حوالے سے الزام کو یکسرمسترد کرتاہوں : لیاقت شاہوانی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ چار معزز اراکین اسمبلی کو غائب کئے جانے کے حوالے سے الزام کو یکسرمسترد کرتاہوں بدقسمتی سے ناراض اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بیبنیاد پراپیگنڈا کیاجارہاہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بیس اکتوبر کو اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن اور ناراض اراکین نے42اراکین ہونے دعوی کیا تھا لیکن وہ 33رہ گئے،، پھر پانچ معزز اراکین کو غائب کئے جانے کیحوالے سے الزام عائد کیا گیا،،تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کیدن لالہ رشید بلوچ ایوان میں پہنچ گئے تھے، لالہ رشید بلوچ نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کیحوالیسیووٹ بھی دیاتھا،بشری رند اور ماہ جبین شیران کے ٹویٹ بھی آچکے ہیں،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ناراض اور اپوزیشن اراکین بوکھلاہٹ کاشکارہیں اسمبلی کے تقدس کی پامالی کو وطیرہ بنایا گیا ہے اپوزیشن کے ساتھ ان کے اتحادی سب کو نشانہ بنارہے ہیں۔