پی ڈی ایم نے بی اے پی کے ممبر لاپتہ ہونے کا الزام لگایا، جام کمال خان

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ناراض اراکین کے گروپ میں سے بعض اراکین نے صرف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے تک کا وعدہ کیا ہے تحریک کے حق میں ووٹ دینے کاوعدہ نہیں دیا اگر پی ڈی ایم کے لوگ نہ آتے تو ہم پر سوال اٹھایا جا سکتا تھاایک مہینے سے تمام ممبران سے ملاقاتیں ہو رہی ہے رابطے میں ہیں ناراض اراکین کے 33 میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو ہمارے ساتھ بھی ہے پی ڈی ایم نے بی اے پی کے ممبر لاپتہ ہونے کا الزام لگایاجب ایک اسمبلی ممبر اجلاس میں آگئے تو خواتین کے لاپتہ ہونے کا الزام لگا دیا خدارا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا بند کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ کل اسمبلی میں اگر کوئی ممبر نہیں آیا تو ایسا نہیں کہ کسی نے اغوا کیا نہ آنے والے بی اے پی کے ممبران ہے ہمارا حصہ ہے جس طرح آج پی ڈی ایم کا رویہ ہے اور ہم سے سوال پوچھ رہی ہے، انہوں نے کہاکہ اگر پی ڈی ایم کے لوگ نہ آتے تو ہم پر سوال اٹھایا جا سکتا تھاایک مہینے سے تمام ممبران سے ملاقاتیں ہو رہی ہے رابطے میں ہیں ناراض اراکین کے 33 میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو ہمارے ساتھ بھی ہے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو صرف معاملات کو انتہا پر نہیں لے جانا چاہتے ہم وکٹیں نہیں گراتے اگر کوئی کریس چھوڑ دیں تو ہم کیا کریں ہمارا کوئی ارادہ نہیں کسی کو گرانے کا اپنے دروازے کھلے چھوڑے ہیں انہوں نے کہاکہ ناراض اراکین کے گروپ میں سے بعض اراکین نے صرف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے تک کا وعدہ کیا ہے تحریک کے حق میں ووٹ دینے کاوعدہ نہیں دیاوزیراعلیٰ بلوچستان نے ثناء بلوچ کاچیلنج قبول کرتے ہوئے کہاکہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے عزم اور قول پر قائم رہیں گے،انہوں نے بشریٰ رند کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افسوس کی بات ہے پی ڈی ایم نے بی اے پی کے ممبر لاپتہ ہونے کا الزام لگایاجب ایک اسمبلی ممبر اجلاس میں آگئے تو خواتین کے لاپتہ ہونے کا الزام لگا دیا خدارا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا بند کریں، وزیر اعلی جام کمال نے کہاکہ کبھی کہتے ہیں مسنگ ہیں کبھی کہتے اراکین غائب ہیں پھر غائب والا بولتا ہے میں موجود ہوں غائب نہیں، پھر کہتے ہیں خواتین نہیں ہیں پھر خواتین اپنے غائب ہونے کی تردید کرتی ہیں پھر خود نئے پارلیمانی لیڈر کیلئے درخواست دیتے ہیں،جنہیں غائب بولتے ہیں ان سب کے دستخط درخواست پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے