ناراض ارکان وزیراعلی کو پریشرائز کرکے ان سے استعفیٰ لینا چاہتے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ناراض ارکان وزیراعلی کو پریشرائز کرکے ان سے استعفیٰ لینا چاہتے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے روز اول سے وزیراعلی استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹے ہوئے ہیں، حکومت پر اراکین کو لاپتہ کرنے کا الزام لگایا گیاحزب اختلاف اراکین حکومت پر بلاجواز الزامات لگارہی ہے ووٹنگ کے دن پتا چلے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کررہے ہیں آپس میں دوست، بہن، بھائی ہیں واپس آجائیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی سازش ہے پی ڈی ایم کے دوست بلوچستان میں چنگاری لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کیلئے جو درخواست دی گئی ان میں 4 وہ اراکین ہیں جنہیں لاپتہ کہا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے عوام تصدیق کے بعد خبریں شیئر کیا کریں گز شتہ روز وزیراعلی بلوچستان جام کما ل خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ایم پی ایز اپنے ووٹنگ میں بااختیار ہیں۔