جام کمال کے حمایتی ممبران ناراض ارکان کوڈھونڈ نے میں مصروف

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حمایتی اور منحرف ممبران ناراض ارکان کو ڈھونڈنے میں مصروف،منحرف ممبران ناراض ارکان کو لینے ایم پی اے ہاسٹل پہنچ گئے تاہم جام کمال کے حامی وزراء بھی ایم پی اے ہاسٹل پہنچے تاہم انہیں کوئی نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حمایتی اور منحرف ممبران ناراض ارکان کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے دوسری جانب اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو اور ناراض گروپ سینئراراکین اپنے حمایتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں پیش پیش ہے،اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں سردار عبدالرحمن کیھتران،جان محمد جمالی،ملک نصیر احمد شاہوانی،میر یونس عزیز زہری اوراختر حسین لانگو بھی ایم پی ہاسٹل پہنچ گئے اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نصیب اللہ مری کو اپنے ساتھ لے گئے،بتایاجارہاہے کہ ناراض اراکین خوفزدہ تھے کہ ووٹنگ سے پہلے کہیں وہ بھی مبینہ لاپتہ نہ جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے